نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے کی چار رکعات اور فجر سے پہلے کی دو رکعات نہیں چھوڑتے تھے"۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے کی چار رکعات اور فجر سے پہلے کی دو رکعات نہیں چھوڑتے تھے"۔

امّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے: "نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے کی چار رکعات اور فجر سے پہلے کی دو رکعات نہیں چھوڑتے تھے"۔

[صحیح] [اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

عائشہ رضی اللہ عنہا بتاتی ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم درج ذیل دو نفل نمازوں کو پابندی سے اپنے گھر میں پڑھتے تھے اور انھیں چھوڑتے نہیں تھے : ظہر سے پہلے دو سلام سے چار رکعت اور فجر کی نماز سے پہلے دو رکعت۔

فوائد الحديث

ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعت اور فجر کی نماز سے پہلے دو رکعت نماز پابندی سے پڑھنا مستحب ہے۔

سنن رواتب کو گھر میں پڑھنا مستحب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کے بارے میں بتایا ہے۔

التصنيفات

سنن رواتب