اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فجر کی دونوں رکعتوں میں {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} اور {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} پڑھی۔

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فجر کی دونوں رکعتوں میں {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} اور {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} پڑھی۔

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فجر کی دونوں رکعتوں میں {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} اور {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} پڑھی۔

[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم فجر کی نماز سے پہلے کی دو رکعت سنتوں کی پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد "قل يا أيها الكافرون" یعنی سورہ کافرون اور دوسری رکعت میں "قل هو الله أحد" یعنی سورہ اخلاص پڑھتے تھے۔

فوائد الحديث

فجر کی سنت میں سورہ فاتحہ کے بعد ان دونوں سورتوں کو پڑھنا سنت ہے۔

ان دونوں سورتوں کو سورہ اخلاص کہا جاتا ہے۔ کیوں کہ سورہ کافرون میں اللہ کے سوا پوجی جانے والی تمام چیزوں سے براءت کا اعلان کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ مشرک اللہ بندے نہيں ہیں، کیوں کہ ان کا شرک ان کے اعمال کو ضا‏ئع کر دیتا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالی ہی عبادت کا حق دار ہے۔ جب کہ سورہ اخلاص کے اندر توحید، ایک اللہ کی عبادت اور اللہ کی صفات کا بیان ہے۔

التصنيفات

نماز کا طریقہ