فتنہ و فساد اور قتل و غارت گری کے زمانے میں عبادت کرنا ایسے ہے، جیسے میری طرف ہجرت کرنا۔

فتنہ و فساد اور قتل و غارت گری کے زمانے میں عبادت کرنا ایسے ہے، جیسے میری طرف ہجرت کرنا۔

معقل بن يسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "فتنہ و فساد اور قتل و غارت گری کے زمانے میں عبادت کرنا ایسے ہے، جیسے میری طرف ہجرت کرنا۔"

[صحیح] [اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔]

الشرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فتنہ وفساد، قتل وغارت گری اور افراتفری کے زمانے میں یکسو ہوکر اللہ کی عبادت کرنے کی رہنمائی کی ہے اور بتایا ہے کہ اس کا اجر وثواب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی جانب ہجرت کرنے کے برابر ہے۔ وجہ یہ ہے کہ عام طور پر لوگ اس سے غافل ہوکر دوسرے کاموں میں مشغول رہتے ہيں اور اس کی توفیق کچھ ہی لوگوں کو ملتی ہے۔

فوائد الحديث

فتنوں کے زمانے میں فتنہ وفساد سے محفوظ رہنے کے لیے عبادت میں مشغول رہنے اور اللہ کی طرف رجوع کرنے کی ترغیب۔

فتنوں اور غفلت کے اوقات میں عبادت کرنے کی فضیلت کا بیان۔

ایک مسلمان کو فتنوں اور غفلت کی جگہوں سے دور رہنا چاہیے۔

التصنيفات

نیک اعمال کے فضائل